ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور میں ایل پی جی ٹینکر الٹ گیا۔ پولیس اور فائر بریگیڈ عملے نے کیں احتیاطی تدابیر

پتور میں ایل پی جی ٹینکر الٹ گیا۔ پولیس اور فائر بریگیڈ عملے نے کیں احتیاطی تدابیر

Wed, 03 Jul 2019 11:15:31    S.O. News Service

اڈپی 3/جولائی (ایس او نیوز) منگلورو سے بیلگاوی کی طرف جانے والا ایل پی جی بھرا بُلیٹ ٹینکر پتور کے قریب سڑک پر الٹ گیا جس سے اس علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بلائی پاڈے کے قریب ٹینکر ڈرائیور نے ڈیزل بھروانے کے لئے ادیاور کی جانب یو ٹرن لیا۔ اس دوران توازن کھوجانے سے گیس سے بھرا ہو اٹینکر سڑک کنارے الٹ گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائربریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور گیس کے اخراج کے امکانات دیکھتے ہوئے آس پاس کے گھروں اور ہوٹلوں میں تاحکم ثانی آگ جلانے پر روک لگادی۔ انڈین آئیل کارپوریشن کے افسران نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ٹینکر کا معائنہ کیا۔ ٹینکر کے ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔


Share: